Search This Blog

Translate

19 March 2020

جاپانی کمپنی کی تیار کردہ دوا سے کرونا کا علاج ممکن؟

جاپانی کمپنی کی تیار کردہ نزلہ کی دوا جب چین کے علاقے شِنظِن میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر آزمائی گئی  متعلقہ دوائی کے چار دن استعمال کے بعد ٹیسٹ میں ان مریضوں کی نسبت کلئیر قرار پائے جنہیں دوا نہیں دی گئی یہ دوا استعمال نا کرنے والے دیگر مریضوں کو صحت یاب ہونے میں گیارہ دن لگے
چین کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی منسٹری کے نمائنڈے نے بتایا ہے کہ"فیوی پیراوئر" نامی دوائی جو کہ فیوجی فلم کے ذیلی ادارے کی تیار کردہ ہے اس دوائی نے ووہان اور شِنظِن کے 340 مریضوں پہ کلینیکل ٹرائل کے دوران حوصلہ افزاء نتائج دئیے ہیں اور دوائی استعمال کرنے والے مریضوں کی صحت یابی کے دنوں کا تناسب چار 4 دن رہا 

چینی کی منسٹری کے نمائندے نے مزید بتایا کہ 

"ایکسرے رپورٹ بھی 91% اُن مریضوں کے پھپھڑوں کی حالت زار میں بہتری دیکھی گئی ہے جنہوں نے یہ دوا استعمال کی بہ نسبت 62% اُن مریضوں کے جنہیں دوسری دوا استعال کرائی گئی
فیوجی فلم طویامہ کیمیکل جو کہ "ایوی گان" کے نام سے بھی جانی جاتی ہے کی طرف سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی جاپان میں بھی یہ دوا کرونا وائرس سے متاثری مریضوں میں استعمال کی جارہی اور امید کی جاری یہ دوا کرونا وائرس کو تیزی سے دوسرے لوگوں میں پھیلنے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی تاہم جاپانی ہیلتھ منسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دوا ان مریضوں پہ ویسا ہی اثر نہیں کررہی جن کا مرض شدت اختیار کرچکا ہو ایسے کئی مریضوں میں کوئی واضح بہتری نظر نہیں آئی

جاپانی کمپنی یہی دوا 2016 میں "ایبولا وائرس" کی وبا کے دوران گیانا میں بھی استعمال کرچکی ہے تاہم جاپانی حکومت کی طرف سے اس دوا کی کورونا COVID-19 کے علاج کے لیے باقاعدہ پروڈکشن کی اجازت دوا کے کلینکل ٹرائل کے مکمل ریزلٹ آنے کے بعد ہی مل سکتی ہے

امید ہے یہ دوا کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں جلد اور بہتر علاج میں کام آئے گی
(بشکریہ گارڈین)


(Leave your comment below & follow my blog for more interesting and informative articles).

مزید پڑھیں 

No comments:

Reader's Choice

Followers