رہبر آیۃ اللہ خامنائی، مشہد و قم کے علماء اور سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی ہٹ دھرمی نے ایران کو تباہی کے کنارے پہنچایا
پاکستان میں کرونا کے پھیلنے کا سبب مشہد و قم کے زائرین اور حکومتی نا اہلی بنی ایران میں سب سے طاقتور سیاسی اور سماجی طبقہ شیعہ علماء، آیت اللہ اور ان کے مفتیان ہیں. ولایتِ فقیہہ کے تصور کے تحت رہبر آیت اللہ خامنائی ایران کی سب سے طاقتور شخصیت ہیں. صدر اور پارلیمینٹ بھی ان کے تابع ہوتی ہے. پارلیمینٹ کے زیادہ تر ممبر بھی مذہبی طبقہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں
چین میں جب کرونا کی وبا پھیلی. تو ساری دنیا نے جلد یا بدیر چین سے فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دیے. لیکن "سپاہِ پاسدارانِ انقلاب" کی ہوائی کمپنی "ماہان ایئر" نے چین سے پروازیں جاری رکھیں. اور مسافروں کو چین سے ایران اور ایران سے باقی ممالک کو منتقلی جاری رکھی. بلکہ باقی دنیا میں بھی وائرس کی منتقلی میں اہم حصہ ڈالا.
ایرانی فوج جتنی ہی طاقتور "سپاہِ پاسدارانِ انقلاب" ہے. جو ڈائریکٹ رہبر کے زیرِ کنٹرول ہے. اور انتہائی طاقتور مذہبی فورس ہے. خود رہبر جناب آیت اللہ خامنائی مدرسے کے فارغ التحصیل ہیں. اور سائنسی تحقیقات و علوم سے زیادہ آشنا نہیں ہیں.