پاکستان میں صحافت کا مستقبل
اسلام آباد کی ایک نامور یونیورسٹی سے ماسٹر ماس کمیونیکیشن کی ڈگری تکمیل کے آخری مراحل میں ہونے اور کلاسز کے دوران مختلف پروفیسرز/لیکچررز حضرات کے ساتھ سوال جواب میں شرکت کرتے ہوئے سوالات و مختلف موضوعات پر اپنی مدلل رائے کے سبب کلاس میں نمایاں حیثیت حاصل رہی دیگر لیکچررز کے علاوہ ایک سینئرترین/تجربہ کار صحافی جو پی.ٹی.وی کے لیے کافی عرصہ تک خدمات دینے کے علاوہ ایک نجی ٹی.وی چینل کے ایم۔ڈی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں.
متذکرہ بالا سینئر صحافی نیشنل اینڈ انٹرنیشنل کرنٹ افیئرز پڑھانے آتے رہے کلاس میں مختلف موضوعات پر وہ خاکسار کو رائے دینے کیلیے اپنی طرف سے نامزد کرتے تھے کرنٹ افیئرز, ہسٹری اور جنرل نالج میں اچھی گرفت کے سبب میرے اکثر سوالات کے جواب دینے سے قاصر رہتے یا کسی جانے انجانے خوف و احتیاط کے سبب موضوع کو تبدیل کرتے نظر آتے ان کی رائے کے مطابق ناچیز ان چند طلبا(و طالبات) میں سے تھا جن باتوں یا سوالات میں انہیں وہ کاٹ نظر آتی جو کے صحافت کے میدان میں کامیابی سے آگے بڑھنے میں مدد گار و معاون ثابت ہوتی ہے۔