Search This Blog

Translate

06 February 2020

زندگی کو زہر آلود کرنے والے تعلقات سے سیکھنے کی باتیں

جب بھی آپ کسی ایسے تعلق میں خود کو جوڑتے ہیں جو آپ کی زندگی کو زہرآلود بنانا شروع کردے تو پہلی بات جو ذہن نشین کرنی چاہئے کہ یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہوتا کہ آپ اس زہر آلود تعلق کو قائم رکھنا چاہتے ہیں یا اس کو زندگی کا ایک برا باب سمجھ کر بند کرنا چاہتے ہیں


زندگی کو زہر آلود کرنے والے تعلق دوبارہ بھی سامنے آسکتے ہیں یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس کو پہچانے اور خود کو پہلے کی طرح ایسی کسی سرگرمی سے بچا کر رکھیں جو بعد میں تکلیف کا باعث بنے.

آپ کسی کو مجبور نہیں کرسکتے کی وہ آپ کو پسند کرے چاہے اسکے لیے آپ جتنی مرضی کوشش کرلیں اس بات میں کامیابی کے امکانات کم ہی رہتے البتہ وہ انسان آپ کو اپنے ساتھ رابطے میں رکھ سکتا جسکا مقصد صرف اس کی اپنی تسکین جو آپ کی بار بار کی کوششوں سے اسے ملتی ہے

آپ کو خود پر یقین ہونا چاہئیے اپنے ذہن میں آنے والے تصورات اور گمان کو نظر آنداز نا کریں جو آپ کو بچنے کیلئے بار بار وارننگ دے رہے ہوتے ہیں اس بات پر یقین رکھیں کہ آپ اس قابل ہیں کہ آپ سے مکمل محبت کی جائے اور آپ کا خیال رکھا جائے نا کہ آپ کی بعض صفات کو سراہا جائے اور اس بات کا اندازہ آپ کو ہوجاتا کہ اگلا انسان آپ کے لیے اسی طرح سوچ رکھے. ایسا انسان ہمیشہ آپ کو ترقی کرتا آگےبڑھتا دیکھنا چاہے گا.

محبت اور جنون میں فرق کو سمجھئیے کسی کی طرف شدید ترین کشش ہونا یا ان کی طرف مائل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں محبت بہت سی باتوں کا مجموعہ ہوتی ہے جس میں آپ کو کسی کا پرکشش لگنا اسکا صرف ایک حصہ ہے.

محبت ہمیشہ دوطرفہ راستے کی مانند ہوتی اس میں جتنا حصہ آپ ڈالتے دوسری سمت سے بھی اتنے ملنے کی امید رکھی جاتی اگر آپ مسلسل اپنا حصہ تو ڈال رہے لیکن دوسری طرف سے مطلوبہ مقدار میں حصہ نا لینے کی صورت میں آپ کی اندازہ ہوجانا چاہئیے کہ آپ غلط راستے پہ اپنی قوت صرف کر رہے ہیں.
لوگوں کو اپنے آپ سے ناجائز فائدہ نا اٹھانے دیں خود کی قدر کریں اپنے مشاغل اور اپنی زندگی پر توجہ دیں اپنے آپ سے تعلق کو مضبوط رکھیں تبھی دوسرے آپ سے مضبوط تعلق بنائیں گے.


(Leave your comment below & follow my blog for more interesting and informative articles).

No comments:

Reader's Choice

Followers