Search This Blog

Translate

25 January 2020

مقبول شخصیات نے یہاں سے اسپیشلائزیشن حاصل کی

آج صبح یہ تصویر نظر سے گزری تو پہلا خیال ذہن میں یہ آیا کہ تصویر میں بورڈ پر درجہ دونوں موبائل نمبرز پر میسج کروں اور کال کرکے جاننے کی کوشش کروں یہ کیا ماجرہ ہے


ایک بات جو میرے ذہن میں دلیل کے طور پر آ رہی تھی کہ شاید یہ کسی مقامی زبان کا لفظ ہے جس کو رومن انگلش میں لکھنے کی کوشش کی گئی لکھوانے والے نے اس کے مطلب پر سہواً غور نہیں کیا لیکن ہر انسانی دماغ سامنے نظر آنی والی کسی بھی شے اپنے محدود علم کے مطابق ہی پرکھتا ہے اسی لئے اس کا وہ مطلب نکل رہا جو ہمیں سجھائی دے رہا.

ایک دوسرے زاویہ پر بھی غور کیا کہ کہیں یہ تصویر کسی نے فوٹو شاپ تو نہیں کی آیا بورڈ اس شکل میں بشمول انہی الفاظ کے دونوں دئیے گئے نمبرز کے ساتھ نصب ہے یا  کسی شرارت و سازش کرکے اس میں شامل کئے گئے ہیں جسکا مطلب ہوگا ان نمبرز کا استعمال کرنے والوں کو اس سارے قضیے سے اب تک لاعلم ہوں ایسے میں ان سے رابطہ کرنے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی تو انہیں ذہنی کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے

جونی سن, میاخلیفہ, اور سنی لیون جیسے نوجوان نسل میں مقبول شخصیات نے یہاں سے اسپیشلائزیشن حاصل کی 🤭

یہ سب سوچھتے ہوئے سستی کہیئے یا گھر کے چھوٹے موٹے دیگر کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے ایسا کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا دن ڈھلے کافی گھنٹے گزرنے کے بعد جب مصروفیت میں کچھ کمی ہوئی تو اپنے موبائل کی گیلری دیکھتے ہوئے اس تصویر پر نظر پڑی (جو میں نے پہلے ہی محفوظ کر لی تھی) تو جو پہلا خیال میرے دل میں آیا وہ یہ تھا

اور اپنے دوستوں کے ساتھ اس کو شئیر بھی کیا لیکن بات آدھی اور ادھوری تھی اس کو مکمل کرنے کے لئے تھوڑی سی تگ ودو کی تو پتہ چلا باخبر لوگوں میں تصویر کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ہر ذہن اپنے حد کے مطابق سوال اٹھا رہا اتنی دیر میں میرے شئیر کئے گئے کمنٹ والی تصویر پر جواب بھی آنے شروع ہوگئے کسی نے قہقہے لگانے والے سمائیلی بھیجے تو کو ایک نے سیدھا سوال دآغا دیا"باس یہ ہے کدھر"  میرا سیدھا سوالیہ انداز میں جواب تھا

"کیوں تم نے ہیڈماسٹر لگنا ہے اِدھر" دوسری طرف سے بغیر الفاظ کے مگر سمائیلیز سے بھرپور جواب موصول ہوا اور تو اور ایک دوست جو مولویوں کے گیٹ میں رہتے ہیں جب اس نے بھی شئیر کئیے گئی تصویر اور میرے رائے پر ہنسی کا اظہار کیا تو اندازہ ہو گیا کہ مولوی صاحب کو بھی بات کی پوری سمجھ آگئی ہے

اتنی تمہید باندھنے کے بعد تیسرا زاویہ جس پر بات ہوسکتی ہے وہ یہ کہ فلحال اس بارے میں معلومات نہیں کہ یہ بورڈ آج صبح نصب ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی تصویر بنا کر ادھر ادھر کردی گئی تھی یا پھر اس کی تنصیب کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن خاکسار کی نظروں کے سامنے چونکہ یہ تصویر آج بروز ہفتہ جنوری کی 25 تاریخ کو پہلی بار صبح گزری اور چند گھنٹوں کے بعد ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تصویر کو لے کر بلے بلے ہورہی ہے تو یہ بات ماس کمیونیکیشن کے پرپیگنڈہ اور ایڈورٹائزنگ سبجیکٹ کی بہترین مثال بنتی کہ جس میں آپ کا آئیڈیا اتنا منفرد ہو جو لوگوں کی توجہ فوری طور پر اپنے طرف مبذول کرلے پرپیگنڈا (بورڈ میں لکھے ہوئے نمبرز کے مالکان کو ہزیمت دلانے کیلئے) یا ایڈورٹائزنگ (حقیقت میں اس سکول کا نام اس میں دئیے گئے نمبرز کے مالکان کے علم میں تھا اور ان کے نمبر ان کی مرضی سے شامل کئے گئے) اور مشہوری کے لیے ایسا کیا گیا ہے تو یہ خیال یا مشورہ اپنا مطلوبہ نتیجہ حاصل کر گیا ہے یہ بورڈ ایک دن میں اُس خبر کا محور بن گیا ہے جس نے عوام کی توجہ حاصل کرنی شروع کردی ہے جو اس بورڈ کو بنانے, بنوانے, اور نام منتخب کرنے والے کی نیت و کاوش سے قطع نظر اب اس اسکول کا نام اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پورے ملک میں پھیل جائیگا.

1 comment:

Naya Likhary said...

Hahhaha... Sir you lable it mass communication, yeh mass kon sa ha

Reader's Choice

Followers