Search This Blog

Translate

31 March 2020

ایران میں کرونا کے پھیلاؤ اور تباہی کا ذمہ دار جذباتی مذہبی طبقہ بنا

رہبر آیۃ اللہ خامنائی، مشہد و قم کے علماء اور سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی ہٹ دھرمی نے ایران کو تباہی کے کنارے پہنچایا
پاکستان میں کرونا کے پھیلنے کا سبب مشہد و قم کے زائرین اور حکومتی نا اہلی بنی ایران میں سب سے طاقتور سیاسی اور سماجی طبقہ شیعہ علماء، آیت اللہ اور ان کے مفتیان ہیں. ولایتِ فقیہہ کے تصور کے تحت رہبر آیت اللہ خامنائی ایران کی سب سے طاقتور شخصیت ہیں. صدر اور پارلیمینٹ بھی ان کے تابع ہوتی ہے. پارلیمینٹ کے زیادہ تر ممبر بھی مذہبی طبقہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں
چین میں جب کرونا کی وبا پھیلی. تو ساری دنیا نے جلد یا بدیر چین سے فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دیے. لیکن "سپاہِ پاسدارانِ انقلاب" کی ہوائی کمپنی "ماہان ایئر" نے چین سے پروازیں جاری رکھیں. اور مسافروں کو چین سے ایران اور ایران سے باقی ممالک کو منتقلی جاری رکھی. بلکہ باقی دنیا میں بھی وائرس کی منتقلی میں اہم حصہ ڈالا.

ایرانی فوج جتنی ہی طاقتور "سپاہِ پاسدارانِ انقلاب" ہے. جو ڈائریکٹ رہبر کے زیرِ کنٹرول ہے. اور انتہائی طاقتور مذہبی فورس ہے. خود رہبر جناب آیت اللہ خامنائی مدرسے کے فارغ التحصیل ہیں. اور سائنسی تحقیقات و علوم سے زیادہ آشنا نہیں ہیں.

26 March 2020

کرونا وائرس امریکہ, چین اور فلم

جس جس کو موقع ملے لازمی دیکھیں عام فلم کی طرح نہیں غور سے دیکھیں disinformation اتنی پھیلائی جارہی کہ ہمت جواب دے جاتیسنی سنائی باتوں (بغیر لکھاری کے نام والے مضامین خبریں) نا پھیلائیں

آپ میں سے ہر شخص پڑھا لکھا اگر تحقیق کرے تو پتہ چلا گھروں میں ہونے والا عام زکام بھی اسی طرح پھیلتا جس طرح کرونا وائرس COVD19 پھیل رہا بالکل اسی طرح اس فلم میں ایک نئی بیماری کے پھیلاؤ کو دکھایا گیا ہے جو مافوق الفطرت بات نہیں1918 میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد اسی طرح کی ایک بیماری سپینش فلو سے اگلے دو سال (1918-1920) میں 2 کروڑ سے 5 کروڑ لوگوں کی اموات ہوئیں اور 50 کروڑ لوگ بیمار ہوئے جو دنیا کی آبادی کا 1/4 حصہ تھے

19 March 2020

جاپانی کمپنی کی تیار کردہ دوا سے کرونا کا علاج ممکن؟

جاپانی کمپنی کی تیار کردہ نزلہ کی دوا جب چین کے علاقے شِنظِن میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر آزمائی گئی  متعلقہ دوائی کے چار دن استعمال کے بعد ٹیسٹ میں ان مریضوں کی نسبت کلئیر قرار پائے جنہیں دوا نہیں دی گئی یہ دوا استعمال نا کرنے والے دیگر مریضوں کو صحت یاب ہونے میں گیارہ دن لگے
چین کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی منسٹری کے نمائنڈے نے بتایا ہے کہ"فیوی پیراوئر" نامی دوائی جو کہ فیوجی فلم کے ذیلی ادارے کی تیار کردہ ہے اس دوائی نے ووہان اور شِنظِن کے 340 مریضوں پہ کلینیکل ٹرائل کے دوران حوصلہ افزاء نتائج دئیے ہیں اور دوائی استعمال کرنے والے مریضوں کی صحت یابی کے دنوں کا تناسب چار 4 دن رہا 

Reader's Choice

Followers