Search This Blog

Translate

12 July 2015

گوگل کروم نے کئی بڑی ٹورینٹ سائٹس تک براہ راست رسائی کو مسدود کردیا

 آج گوگل کروم نے  کئی بڑی ٹورینٹ سائٹس تک  براہ راست رسائی  کو  مسدود کردیا ہے. گوگل کے مطابق سائٹس "نقصان دہ پروگراموں" پر مشتمل ہے لیکن سائٹ کے مالکان  کے مطابق وہ نہیں جانتے ایسا کیوں کیا گیا ہے

گوگل کروم کے صارفین کو اس وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے. گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران براؤزر ,KickassTorrents , Torrentz، ExtraTorrent, RARBG سمیت بہت سی مقبول ٹورینٹ سائٹس کے تک رسائی کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے
ان ٹورینٹ سائٹس کے نمودار ہونے کے بجائے ایک لال رنگ کا انتباہ کا صفحہ سامنے آ رہا ہے. جس پر لکھا ہوا ہے 

"سائٹ نقصان دہ پروگراموں پر مشتمل ہے"

"حملہ آور آپکو دھوکے سے ایسے نقصان دہ پرگرام انسٹال کرنے پر(جو آپکے ہوم پیج کو تبدیل کر سکتے ہیں یا  آپکو سائٹس پر اضافی اشتھارات دکھنے پر) مجبور کر سکتے ہیں" 



"ہم امید کرتے ہیں کے گوگل کو جلد حقیقت کا احساس ہو جائے گا اور اصل مسئلہ بتاۓ تاکے اسکی مزید اصلاح کی جا سکے" آپریٹرRARBG

 "ایکسٹرا ٹورینٹ کو کسی بھی مسئلے کے بارے میں معلوم نہیں ہے اورجو اطلاعات گوگل کی طرف سے مل رہی ہیں وہ صحیح نہیں کوئی بھی نقصان دہ پروگرام سائٹس پر موجود نہیں اور آپ اب بھی موزیلا فائر فاکس، اوپرا، کرومیم اور دوسرے براؤزرمیں ایکسٹرا ٹورینٹ لوڈ کرسکتے ہیں دلچسپ بات یہ ہے اس طرح کی کئی پراکسی سائٹس اب بھی ٹھیک کام کر رہی ہیں اور گوگل کروم میں کوئی انتباہ والی سکرین ظاہر نہیں کررہی ہیں ہم جلد ہی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے گوگل سے رابطہ کریں گے" ٹیم ExtraTorrent

  
گوگل کی وارننگ میں کسی " سافٹ ویئر"  کا ذکر نہیں ہے جسکے بعد یہ  زیادہ امکان  ہے کہ بہت سی ٹورینٹ سائٹس کی "غیر محفوظ اشتھارات" سے ایسا ہوا ہے جو عام طور پر ٹول بار سافٹ ویئر یا دیگر ناپسندیدہ پروگراموں سے منسلک ہوتے ہیں 

اچانک ٹورینٹ سائٹس کو بلاک کرنے کے بارے میں گوگل نےابهی تک مزید کچھ نہیں بتایا اور انکی طرف سے کوئی جواب ملنا ابھی باقی ہے

کروم صارفین کروم کی میلویئر انتباہ کو غیر فعال کرکے اس انتباہ کو نظرانداز کرسکتے ہیں

No comments:

Reader's Choice

Followers