اسٹیبلشمنٹ کے نمائیدے حب الوطنی میں سیاسی جماعتوں کو سپورٹ یا پروموٹ کرتے رهے ہیں مگر ان کے یہ اقدامات ملک کے لیےکسی نہ کسی طریقے سے نقصان کا باعث ھی بنتے رهے ہیں چاھے ماضی میں وہ1971 کےسیاسی معاملات ھوں جس سے ملک بالاآخر دو ٹکڑے بھی ہوگیا جس میں ساستدانوں کے ساتھ ساتھ انکی بهی اتنی ھی ذمہ داری بنتی ہے.اس کے بعد 90 کی دہائی جس میں سیاسی حکومتوں کوآزادی سے چلنےنہیں دیا گیا یا پهر کراچی میں اپنی پسندیدہ پارٹی کو دوسری پارٹیوں کے مقابلے مضبوط بنانااور اس مقصد کے لیے اسکو اتنا وہاں فری ہینڈ دینا جس کی وجہ سے وہ وہاں اتنی مضبوط ہو گئی کہ وہ پا رٹی جب چاھےاس ملک کے معاشی مرکز کو مفلوج کرسکے